روسی صدر ولادیمیر پوتن دو مئی کو سوچی شہر میں جرمنی کی چانسلر انجیلا
مرکل سے جبکہ تین مئی کو ترکی کے صدر رجب طیب ایرودوان سے ملاقات کریں
گے۔روسی حکام نے آج یہ اطلاع دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر پوتن دونوں رہنماؤں سے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لئے کی جانے والے کوششوں پر بات چیت کریں گے۔